*::: تحقیق الاشارۃ الی تعمیم البشارۃ - امام عبد الحق محدث دہلوی القادری کی ایک نایاب مخطوطہ کی اشاعت جدید :::*
اشرفیہ اسلامک فاؤنڈیشن کے عربک ڈیویژن - دار اشرف البرکات للنشر و التوزیع، حیدرآباد، الھند کی دوسری فخریہ پیش کش ان شاءاللہ تعالی بہت جلد منظر عام پر آنے والی ہے۔
امام اہل سنت شاہ عبد الحق محدث دہلوی قادری علیہ الرحمہ کی کتاب "تحقیق الاشارۃ الی تعمیم البشارۃ" پر اب تک ہماری جانکاری کے مطابق کام نہیں ہوا تھا، اصل عربی متن کی اشاعت کا بھی کہیں سے شائع ہونا اب تک ہمارے علم میں نہ آسکا، یہ کتاب زمانہ دراز سے مخطوط رہی۔ ہمارے عزیز دوست مولانا توحید احمد علیمی طرابلسی صاحب نے اس مخطوطہ پر کام کرنے کا شرف حاصل کیا اور کتاب اب آخری مرحلہ میں ہے۔ مولانا توحید صاحب کے اس عظیم کارنامے پر وہ پوری جماعت اہل سنت کی طرف سے مبارک باد کے مستحق ہیں۔ اللہ تعالی ان کے علم و عمل میں مزید برکتیں عطا فرمائے۔ آمین بجاہ سید المرسلین۔
بہت جلد اس مبارک کتاب کا پہلا اردو ترجمہ بھی اشرفیہ اسلامک فاؤنڈیشن، حیدرآباد دکن کے زیر اہتمام شائع ہوگا۔
اس سے قبل "دار اشرف البرکات للنشر و التوزیع" نے علامہ ڈاکٹر انوار احمد بغدادی صاحب قبلہ (پرنسپل دار العلوم علیمیہ، جمدا شاہی، یوپی) کی عربی تصنیف - *"برکات الصوفیہ فی شبہ القارۃ الھندیہ"* شائع کرنے کی سعادت حاصل کی تھی، جس کی علمی حلقوں میں کافی پذیرائی ہوئی تھی۔
*ترسیل بشارت:*
*اشرفیہ اسلامک فاؤنڈیشن،*
*حیدر آباد دکن*/
*دار اشرف البرکات للنشر و التوزیع - حیدرآباد/لکناؤ - الھند*