التسميات

الثلاثاء، 20 أبريل 2021

مسند امام کہمس بن حسن بصری رضی اللہ تعالی عنہ - ایک تعارف



الحمد لله، *خواجہ حسن بصری رحمۃ الله علیه کے صاحب زادے حضرت کہمس بن حسن قیسی بصری* کی حیات طیبہ اور ان کی مرویات حدیث، وتفسیر، وسیر، ورجال، وعلل، وسوالات، اور تاریخ کی امہات الکتب سے یک جا کر اس کے جمع وتدوین کا کام پایہء تکمیل کو پہنچا۔

یہ عظیم کام *علامہ مولانا توحید احمد علیمی طرابلسی صاحب* نے زبردست محنت کے بعد مکمل کیا ہے۔ کتاب A4 فل سائز کے 300 صفحات پر مشتمل ہے، جس میں *90 صفحات* پر مشتمل حضرت امام کہمس بن حسن بصری کی سوانح ہے، اور بقیہ صفحات میں ان سے مروی *337 احادیث کریمہ* اور مصادر ومراجع ہیں۔

کتاب پر پروف اور تقاریظ نگاری کا کام باقی رہ گیا ہے، ان شاء الله جلد ہی اسے بنام *"مسند كهمس بن الحسن البصري القيسي"* شائع کیا جائے گا۔ 

*عربی زبان میں یہ امام کہمس بن حسن بصری رضی اللہ تعالی عنہ پر پہلا مستقل کام ہے۔ ان شاءاللہ تعالی اس کا اردو ترجمہ بھی منظر عام پر لایا جائے گا۔*

سر زمین ہند سے حضرت امام کہمس بن حسن بصری رضی اللہ تعالی عنہ کا ایک خصوصی تعلق ہے، بہت کم لوگوں کو پتہ ہوگا کہ آپ نے *حضرت محمد بن قاسم* کے ہمراہ سندھ کی فتوحات میں حصہ لیا تھا، جس معرکہ میں راجہ داہر مارا گیا، آپ نے اس میں مشارکت کی تھی، خلیفہ بن خیاط نے اس پورے واقعہ کو اپنی طبقات میں آپ کے صاحب زادے عون بن کہمس کے واسطے سے روایت کیا ہے۔

*"سلسلہ مسانید"* کی یہ دوسری اہم کڑی ہے، پہلی کڑی *"مسند الربیع بن صبیح البصری"* تھی، جو *غازی اسلام ابو بکر ربیع بن صبیح سعدی بصری شاگرد رشید خواجہ حسن بصری* کی حیات ومرویات پر مشتمل ہے۔

اس سلسلے کی تیسری کڑی حضرت کہمس کے صاحب زادے سے متعلق ہے، جو إن شاء الله *"مسند عون بن کہمس البصری"* کے نام سے منظر عام پر آئے گی، مواد کی فراہمی تقریباً ہوگئی ہے۔

*"مسند امام کہمس بن حسن بصری رضی اللہ تعالی عنہ"* کی تکمیل پر *مولانا توحید احمد طرابلسی صاحب* جماعت اہل سنت کی طرف سے مبارک باد کے مستحق ہیں۔ اللہ رب العالمین سے دعا ہے کہ ان سے اسی طرح کا علمی اور تحقیقی کام لیتا رہے۔ آمین بجاہ سید المرسلین۔

السبت، 3 أبريل 2021

اربعین حق طریق معروف بہ راستوں کے حقوق اسلامی تعلیمات کی روشنی میں

 


حضرت مولانا شاہد سعدی صاحب کا تبصرہ



 ماشاءاللہ!
میں نے دیکھا ہے کہ محب گرامی حضرت مولانا ابوالفواد توحید احمد علیمی طرابلسی صاحب زید مجدہم اک جواں سال، باصلاحیت اور بڑے متحرک عالم دین ہیں، اللہ تعالیٰ نے انھیں مطالعہ کی وسعت، تحلیل و تجزیہ کی لیاقت اور اسلامی افکار و نظریات کو بہترین ، عام فہم اور سادہ انداز میں پیش کرنے کی صفت سے نوازا ہے۔
علم سے گہری وابستگی، سادہ مزاجی اور مجلس احباب میں ان کی اعلی اخلاقی اور ملنساری یہ سب ان کے وہ خصائص ہیں جو انھیں اپنے حلقۂ احباب میں مزید پروقار اور محبوب بنا دیتے ہیں۔
موصوف فی الحال گونڈہ کی سرزمین "دارالعلوم اہل سنت حبیب الرضا" بگی روڈ میں تدریسی خدمات پر مامور ہیں۔ اس مصروفیت کے باوجود ان کی یہ خلوص وللہیت ہی ہے کہ ملت اِسلامیہ کی رہبری کے لیے لخت لخت موضوعات پر ان کے درجنوں مقالات اور کتابیں ہندوپاک کی سرزمین پر حیاتِ نو کا پیغام دے رہی ہیں۔

دعا ہے رب کریم ان کو صحت و عافیت اور خیر سے بھری لمبی عمر نصیب فرمائے اور زیادہ سے زیادہ خدمات دین کی توفیق بخشے۔ آمین

✍️ #شاہدسعدی

30/03/2021ء

بچوں پر شفقت رسول ﷺ



 

اربعین تدبر قرآن



 

گناہوں سے اجتناب قرآنی نقطۂ نگاہ سے