التسميات

السبت، 25 سبتمبر 2021

کتب قیمتی تحائف

 کتب قیمتی تحائف!

محب گرامی وقار حضرت مولانا توحید احمد طرابلسی زید علمہ کی کاوش کے بعض علمی تحائف باصرہ نواز ہوئے.

آپ موجودہ دور کے ان نوجوان علما میں سے ہیں جو تحریری کام سے کافی شغف رکھتے ہیں, جس کی بنیاد پر آپ کی متعدد کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں اور خاص بات یہ ہوتی ہے کہ آپ کی کتب جدید موضوعات پر مشتمل ہوتی ہیں.

آپ کا ایک بہت بڑا کام یہ بھی ہے کہ آپ نے مسند کھمس کی تحقیق و تخریج مکمل کردی ہے, ان شاء اللہ عن قریب اس کی بھی اشاعت ہوگی, ویسے تو سبھی کاوش عمدہ ہیں مگر عربی کتاب مسند کھمس پر آپ کا کام ہماری اور ہم جیسے نہ جانے کتنے لوگوں کی آواز ہے, یہ آواز یک جا ہوگی تو ان شاء اللہ آج نہیں تو کل اپنا اثر ضرور دکھائے گی.

اللہ تعالی موصوف کو دارین کی سعادتوں سے سرفراز کرے, بازو و حوصلے میں قوت دے اور مزید خلوص کے ساتھ دینی و ملی کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے, آمین.

اااازہری



الخميس، 26 أغسطس 2021

ذم الکذب وأھله کا پہلا سلیس اردو ترجمہ بنام "کذب بیانی کی قباحتیں" زیر طباعت

امام ابن ابی الدنیا علیہ الرحمہ کی کتاب "ذم الکذب وأھله" کا پہلا سلیس اردو ترجمہ بنام "کذب بیانی کی قباحتیں" ان شاءاللہ تعالی بہت جلد منظر عام پر آرہی ہے۔

کذب بیانی کی قباحتوں اور آفتوں پر یہ کتاب بے نظیر ہے۔ قرآنی آیات، احادیث رسولﷺ اور آثار صحابہ و تابعین اور حکایات اسلاف سے بھری یہ کتاب یقینا اصلاح معاشرے 

کی غرض سے بے حد ضروری ہے۔ اپنے موضوع پر لکھی گئی کتابوں میں اس کتاب کو اولیت بھی حاصل ہے۔ 

کتاب کا خوبصورت ترجمہ ہمارے محترم عزیز حضرت مولانا بلال احمد نظامی مندسوری، رتلام، مالوہ، مدھیہ پردیش نے کیا ہے اور نظر ثانی حضرت مولانا توحید احمد علیمی طرابلسی صاحب نے کی ہے، جب کہ کتاب پر تقریظ حضرت مولانا عطاء النبی مصباحی حسینی مصباحی

صاحب نے لکھی ہے۔





 

الثلاثاء، 17 أغسطس 2021

الأحد، 18 يوليو 2021

مسند كهمس بن الحسن البصري القيسي پر مولانا محمد اختر رضا مصباحی کا تبصرہ

  جب مسند كهمس بن الحسن البصري القيسي کافیس بک پ

اشاعتی اعلان ہوا، اس وقت حضرت


مولانا محمد اختر رضا مصباحی رحمہ اللہ تعالی مترجم الدرة المضيئة في الزيارة المصطفوية الرضية بنام زیارت روضہ مصطفی نے اپنے ان کلمات کے ذریعے حوصلہ افزائی فرمائی، مولی کریم مولانا کو اپنے جوار رحمت میں اعلی سے اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین

الثلاثاء، 20 أبريل 2021

مسند امام کہمس بن حسن بصری رضی اللہ تعالی عنہ - ایک تعارف



الحمد لله، *خواجہ حسن بصری رحمۃ الله علیه کے صاحب زادے حضرت کہمس بن حسن قیسی بصری* کی حیات طیبہ اور ان کی مرویات حدیث، وتفسیر، وسیر، ورجال، وعلل، وسوالات، اور تاریخ کی امہات الکتب سے یک جا کر اس کے جمع وتدوین کا کام پایہء تکمیل کو پہنچا۔

یہ عظیم کام *علامہ مولانا توحید احمد علیمی طرابلسی صاحب* نے زبردست محنت کے بعد مکمل کیا ہے۔ کتاب A4 فل سائز کے 300 صفحات پر مشتمل ہے، جس میں *90 صفحات* پر مشتمل حضرت امام کہمس بن حسن بصری کی سوانح ہے، اور بقیہ صفحات میں ان سے مروی *337 احادیث کریمہ* اور مصادر ومراجع ہیں۔

کتاب پر پروف اور تقاریظ نگاری کا کام باقی رہ گیا ہے، ان شاء الله جلد ہی اسے بنام *"مسند كهمس بن الحسن البصري القيسي"* شائع کیا جائے گا۔ 

*عربی زبان میں یہ امام کہمس بن حسن بصری رضی اللہ تعالی عنہ پر پہلا مستقل کام ہے۔ ان شاءاللہ تعالی اس کا اردو ترجمہ بھی منظر عام پر لایا جائے گا۔*

سر زمین ہند سے حضرت امام کہمس بن حسن بصری رضی اللہ تعالی عنہ کا ایک خصوصی تعلق ہے، بہت کم لوگوں کو پتہ ہوگا کہ آپ نے *حضرت محمد بن قاسم* کے ہمراہ سندھ کی فتوحات میں حصہ لیا تھا، جس معرکہ میں راجہ داہر مارا گیا، آپ نے اس میں مشارکت کی تھی، خلیفہ بن خیاط نے اس پورے واقعہ کو اپنی طبقات میں آپ کے صاحب زادے عون بن کہمس کے واسطے سے روایت کیا ہے۔

*"سلسلہ مسانید"* کی یہ دوسری اہم کڑی ہے، پہلی کڑی *"مسند الربیع بن صبیح البصری"* تھی، جو *غازی اسلام ابو بکر ربیع بن صبیح سعدی بصری شاگرد رشید خواجہ حسن بصری* کی حیات ومرویات پر مشتمل ہے۔

اس سلسلے کی تیسری کڑی حضرت کہمس کے صاحب زادے سے متعلق ہے، جو إن شاء الله *"مسند عون بن کہمس البصری"* کے نام سے منظر عام پر آئے گی، مواد کی فراہمی تقریباً ہوگئی ہے۔

*"مسند امام کہمس بن حسن بصری رضی اللہ تعالی عنہ"* کی تکمیل پر *مولانا توحید احمد طرابلسی صاحب* جماعت اہل سنت کی طرف سے مبارک باد کے مستحق ہیں۔ اللہ رب العالمین سے دعا ہے کہ ان سے اسی طرح کا علمی اور تحقیقی کام لیتا رہے۔ آمین بجاہ سید المرسلین۔