التسميات

الأربعاء، 20 يوليو 2022

حضرت مولانا مفتی محمد اختر حسین صاحب علیمی کو صدمہ

استاذ گرامی حضرت مولانا مفتی محمد اختر حسین علیمی صاحب کی والدہ ماجدہ حسب دستور قدرت آج بعد نماز ظہر اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملیں، إنا لله وإنا إليه راجعون. یہ کیا دستِ ازل کو کام سونپا ہے مشیت نے چمن سے پھول چننا اور ویرانے میں رکھ دینا قبر آخرت کی پہلی منزل ہے، مولی کریم مرحومہ کی اس منزل اور دیگر منازل کو اپنے حبیب ﷺ کے صدقے آسان تر فرمائے اور روز حساب لواء الحمد کے تلے اٹھائے۔ نیز مرحومہ کے پسماندگان خصوصا استاذ گرامی کو صبر جمیل اور اس پر اجر جزیل عطا فرمائے۔ اللَّهمَّ اغفرْ لَها وارحمها، وعافِها واعف عنها، وأكْرِم نُزَلَها، ووسِّع مُدَخلَها، واغسلْها بالماءِ والثَّلجِ والبَردِ، ونقِّهها منَ الخطايا كما نقَّيتَ الثَّوبَ الأبيضَ منَ الدَّنسِ، وأبدِلها دارًا خَيرًا مِن دارِها، وأهلًا خَيرًا مِن أهلِهِا، وأدخِلها الجنَّة، وأَعِذها مِن عذابِ القبرِ، آمین ثم آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم۔ ابو الفواد توحید احمد طرابلسی جمدا شاہی، بستی، یوپی

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق