التسميات

الخميس، 1 ديسمبر 2022

کلمات شکر وامتنان

کلمات شکر وامتنان استاذ الاساتذہ شیخ المشائخ حضرت مولانا فروغ احمد اعظمی صاحب سے تقریباً ایک دہائی شرف تلمذ حاصل رہا ہے، جس میں پہلی فارسی سے لے کر مسلم شریف تک آپ کی زبان فیض ترجمان سے پڑھنے کی سعادت میسر آئی۔ آپ کو ہمیشہ ایک مشفق استاذ اور طلبہ کا خیر خواہ خاص کر ان کی تعلیم وتربیت سے متعلق متفکر پایا، جب بھی علیمیہ کی تاریخ قلم بند کی جائے گی آپ کی خدمات سنہری حروف میں لکھی جائے گی اور مورخ کو آپ کی ذات ستودہ صفات پر لکھنے کے لیے ایک ضخیم دفتر درکار ہوگا۔ یہ آپ کی بزرگانہ شفقت ہے کہ آپ نے خادم کو فراغت کے سال تحریری اجازت روایت حدیث کی سند عنایت فرمائی تھی اور اب اجازت علوم کے ساتھ اس اجازتی وثیقہ کو دوبارہ مرحمت فرما رہے ہیں، جس کے لیے میں آپ کا صمیم قلب سے شکر گزار ہوں۔ مولی کریم سے دعا ہے کہ آپ کو صحت وعافیت عطا فرمائے اور ناعاقبت اندیشوں کے حسد اور ان کے فتنوں سے محفوظ رکھے اور آپ کا درسی، علمی اور روحانی فیض عام تشنگان پر جاری وساری رکھے، آمین یارب العالمین۔ ابو الفواد توحید احمد طرابلسی ساکن- جمدا شاہی، بستی، یوپی

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق