الأربعاء، 6 ديسمبر 2023
شیخ الانبیاء حضرت نوح علیہ الصلاۃ والسلام کا اسلوب دعوت وتبلیغ
سالوں کے انتظار کے بعد بالآخر وہ حسین گھڑی آگئی، جب یہ کتاب شیخ الانبیاء حضرت نوح علیہ الصلاۃ والسلام پریس کے حوالے ہو رہی ہے۔
اردو زبان میں شیخ الانبیاء حضرت نوح علیہ الصلاۃ والسلام پر بہت لکھا گیا ہے، مگر عمومی طور پر طوفان نوح اور قوم نوح کے مظالم کو زیر بحث لایا گیا ہے۔
حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کی حیات مبارکہ کا مطالعہ کرنے والے اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ انبیاء کرام علیہم السلام میں آپ سب سے زیادہ عمر پانے والے ہیں۔
چنان چہ آپ کی دعوت وتبلیغ کا کام صدیوں پر محیط ہے، مگر صد افسوس کی آپ کے اسلوب دعوت وتبلیغ پر اردو زبان میں مستقل کوئی کتاب معارض وجود میں نہیں آپائی، لھذا اس خلا کو بھی پُر کرنے کی یہ ایک کوشش ہے، امید ہے دیگر اہل قلم اس جانب متوجہ ہونگے۔
اس سال طباعت ہونے والی ناچیز کی یہ دوسری کتاب ہے، اس سے قبل صراط پبلکیشنز سے "کیا دہن نبوت سے نکلے ہر بات وحی الہی ہے؟" نام کتاب شائع ہوچکی ہے۔
حسب معمول اس کتاب کی طباعت بھی اشرفیہ اسلامک فاؤنڈیشن کے بانی عالی جناب ابو البرکات بشارت علی صاحب کے مرہون منت ہے، جس کے لیے میں آپ کا سراپا سپاس ہوں۔
ابو الفواد توحید احمد طرابلسی
نزیل حال- ممبئی
6/دسمبر 2023ء، بروز بدھ
الاشتراك في:
تعليقات الرسالة (Atom)
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق