التسميات

الثلاثاء، 3 نوفمبر 2026

عصبیت اسباب وتدارک پر مولانا عبد الجبار ثقافی کا تبصرہ

*ماشاء اللہ!* نہایت عمدہ، جامع اور فکر انگیز تحریر ہے۔ یقیناً تعصب ایک ایسا اخلاقی و معاشرتی ناسور ہے جو انسان کو حق و انصاف سے دور کر دیتا ہے۔ آج کے دور میں اس موضوع پر قرآن و سنت کی روشنی میں ایسی علمی و اصلاحی کاوش وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی اس مبارک کوشش کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، اسے عوام و خواص کے لیے ذریعۂ ہدایت و اصلاح بنائے اور ہمیں ہر قسم کے تعصب سے بالاتر ہوکر حق بات قبول کرنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اس اہم علمی و اصلاحی کاوش پر یہ ناچیز آپ کو اور تمام متعلقین کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہے۔ جزاکم اللہ خیراً واحسن الجزاء۔ آپ کا مخلص: عبدالجبار علیمی ثقافی۔ نائب صدر المدرسین دارالعلوم شاہ عالم احمد آباد۔